ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / اذلان شاہ میں شری جیش کریں گے ہندوستان کی قیادت، 4 نئے کھلاڑی ٹیم میں شامل

اذلان شاہ میں شری جیش کریں گے ہندوستان کی قیادت، 4 نئے کھلاڑی ٹیم میں شامل

Tue, 11 Apr 2017 18:47:06  SO Admin   S.O. News Service

بنگلور ،11اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)سٹار گول کیپر پی آر شری جیش ملائیشیا کے اپوہ میں 29 اپریل سے شروع ہونے والے 26 ویں سلطان اذلان شاہ کپ میں 18 رکنی ہندوستانی ہاکی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ من پریت سنگھ ٹیم کے نائب کپتان ہوں گے جس میں جونیئر ورلڈ کپ فاتح ٹیم کے رکن بھی شامل ہیں۔ دفاع گرندر سنگھ، مڈفیلڈرس سلیم اور من پریت جونیئر ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کا حصہ تھے اور اس ٹورنامنٹ میں وہ سینئر سطح پرڈبیو کر سکتے ہیں۔ ان کے علاوہ ممبئی کے 21 سالہ گول کیپر سورج کرکیرا کو بھی ٹیم میں لیا گیا ہے، وہ اس جونیئر ٹیم کا حصہ تھے جس نے 2016 میں انگلینڈ کا دورہ کیا تھا اور روس میں یوریشیا کپ اور چار ممالک کے ٹورنامنٹ کھیلا تھا۔ سینئر مرد ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کے لئے قومی کیمپ سے سابق چیف کوچ رولینڈ اولٹمنس نے ورلڈ کپ 2018 اور ٹوکیو اولمپک 2020 کو ذہن میں رکھتے ہوئے جونیئر کھلاڑیوں کو زیادہ موقع دینے پر زور دیا تھا۔ چیف کوچ نے ان نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دے کر اس طرف پہلا قدم اٹھایا ہے۔ ٹیم میں ڈریگ فلکر رمن پریت سنگھ، جونیئر ورلڈ کپ فاتح ٹیم کے کپتان ہرجیت سنگھ اور فارورڈز من پریت سنگھ بھی شامل ہیں۔ ان تینوں نے جونیئر ورلڈ کپ میں ہندوستان کو کامیابی دلانے میں اہم کردار نبھایا تھا، وہ آخری بار سلطان اذلان شاہ کپ میں کھیلے تھے جہاں ہندوستان فائنل میں آسٹریلیا سے ہار گیا تھا۔


Share: